انوپما سینئرشٹلرس سے مقابلوں کیلئے پرعزم

   

نئی دہلی۔ سابق جونیئر عالمی نمبرایک شٹلر انوپما اپادھیائے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے سینئر نیشنل بیڈمنٹن چمپئن شپ میں خواتین کے سنگلز چمپئن کا تاج اپنے نام کیا تھا، ان کا ماننا ہے کہ نیشنلز کی جیت کے بعد وہ بیڈمنٹن میں اعلیٰ ہندوستانی سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کر سکتی ہیں۔18سالہ نوجوان کھلاڑی نے ایک گھنٹہ 18 منٹ میں آکرشی کشیپ کو 20-22، 21-17، 24-22 سے شکست دے کر قومی خطاب اپنے نام کیا۔یہ نوجوان گزشتہ سال جونیئر بیڈمنٹن کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست مقام پر پہنچی تھیں، جونیئر عالمی بیڈمنٹن درجہ بندی میں سب سے اوپر جانے والی چھٹی ہندوستانی شٹلر تھی۔ انہوں نے دوبی ڈبلیو ایف انٹرنیشنل چیلنج ایونٹس جیتے ہیں ۔2021 میں انہوں نے بنگلورو میں2021 انڈیا انٹرنیشنل چیلنج اور گزشتہ سال یوگنڈا میں جونیئر انٹرنیشنل خطاب جیتنے کے بعد پولش اوپن2022 کا خطاب بھی حاصل کیا۔ انوپما نے جنوری 2022 میں سید مودی انٹرنیشنل سوپر300 میں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ نوعمرشٹلر جو سیزن کے اختتام تک بی ڈبلیو ایف رینکنگ میں ٹاپ 30 میں جگہ بنانے کا ہدف رکھتی ہے، انہوں نے اپنے بارے میں کہا کہ وہ سینئر کھلاڑیوں سے مقابلہ کیلئے پرعزم ہے۔