ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور کریکٹر ایکٹر انوپم کھیر نے ایک تحریک آموز نظم شیئر کرکے کامیابی کا راز بتایا ہے ۔ انوپم کھر اکثر سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ وہ اکثر نظموں ، مثالوں اور تصاویر ؍ ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ انوپم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک حوصلہ افزاء نظم شیئر کی ہے ۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس نظم میں لکھا ہے ‘کامیاب ہونے کے لئے … فتح کا حلف لینے سے پہلے ، کبھی نہ ہار ماننے کا حلف لینا ضروری ہے …‘‘۔