انوپ جلوٹا کی یوروپ سے واپسی، ممبئی کی ہوٹل میں علحدہ رہائش

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشہور و معروف بھجن گلوکار انوپ جلوٹا نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر ’’انہوںنے خود سب سے الگ تھلگ ایک ہوٹل میں بند کرلیا ہے ۔ 66 سالہ جلوٹا حالیہ دنوں میں یوروپ سے ایک کنسرٹ میں شرکت کے بعد واپس لوٹے ہیں اور انہیں ایرپورٹ سے اندھیری میں واقع ا یک ہوٹل لے جایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافرین کیلئے ممبئی ایرپورٹ پر جو انتظامات کئے گئے ہیں ، وہ (جلوٹا) ان سے مطمئن ہیں اور یہ تمام انتظامات پی ایم سی کر رہی ہے جس کیلئے 60 سال سے زائد مسافروں کو زائد توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے ۔ انوپ جلوٹا اندھیری کے مائیریج ہوٹل میں ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہمیں اپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ماسک پہنے ہوئے ہیں۔