انٹرامتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے

   

8.50 لاکھ طلبہ کیلئے 2171 امتحانی مراکز کا قیام ، سید عمر جلیل
حیدرآباد ۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے کہا کہ شیڈول کے مطابق ہی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے انٹر امتحانات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ہال ٹکٹس بھی جاری کردئے گئے ہیں ۔ جمبلنگ کے انتظامات بھی کردئے گئے ہیں ۔ سید عمر جلیل نے یکم مئی کو انٹر فرسٹ اور 2 مئی سے انٹر سکینڈ ایر کے امتحانات کا آغاز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے تھوڑی دشواریاں ہیں مگر ہم اپنی جانب سے تمام تیاریاں کرچکے ہیں ۔ امتحانات کو منسوخ کرنے اور طلبہ کو گذشتہ سال کی طرح پروموٹ کرنے کیسوال کا جواب دیتے ہوئے سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے اس کا قطعی فیصلہ حکومت کرے گی مگر ہم امتحانات کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرچکے ہیں ۔ ریاست بھر میں 1771 امتحانی مراکز ہیں ۔ اس میں مزید 400 مراکزکا اضافہ کیا گیا ہے ۔ فرسٹ ایر اور سکینڈ ایر دونوں ملاکر جملہ 8.50 لاکھ طلبہ امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں ۔