انٹرسال اول کے ناکام طلبا کو کامیاب قرار دینے پر غور

   

حیدرآباد21 ڈسمبر(سیاست نیوز) حکومت انٹرمیڈیٹ سال اول ناکام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرے گی! حکومت سال اول امتحانات میں ناکام طلبہ کو دوبارہ پاس کرنے پر غور کر رہی ہے کیونکہ نتائج ناقص ہونے اور طلبہ کو کامیاب قرار دینے کے بعد امتحانات لینے کے علاوہ تاخیر سے امتحانات میں ناکام ہونے کے خلاف احتجاج اور ناراضگی کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم کے عہدیدار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس سے کس طرح نمٹا جائے۔ ذرائع کے مطابق سال اول ناکام طلبہ کو ازسر نو کامیاب قرار دینے کا جائزہ لینے ہدایات کے بعد عہدیداروں نے غور شروع کردیا ہے ۔ انٹر سال اول کے نتائج پر طلبہ میں مایوسی اور این ایس یو آئی و اے بی وی پی احتجاج کو خانگی کالجس انتظامیہ کی بھی تائید حاصل ہونے لگی اور طلبہ کے ساتھ کالج انتظامیہ بھی نتائج پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس کیلئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ کو ذمہ دار قراردیا جانے لگا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ انٹر سال اول کے طلبہ کو کامیاب قرار دینے کے بعد عہدیدارو ںنے ہی امتحانات کے انعقاد کی تجاویز پیش کی تھی اور حکومت کو امتحانات کے انعقاد کیلئے آمادہ کیا تھا ۔ ریاست ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں کورونا لاک ڈاؤن کے علاوہ تعلیمی صورتحال کے سبب طلبہ نفسیاتی تناؤ کا شکار تھے ایسے میں ان سے امتحانات لینے کا فیصلہ درست نہیں تھا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے علاوہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیمات کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی دوبارہ تمام طلبہ کو کامیاب قراردینے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔م