انٹرسکنڈ ایئر سکنڈ لینگویج امتحان میں 97 فیصد امیدواروں کی شرکت

   

حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت آج انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر سکنڈ لینگویج پیپر 2 کا امتحان منعقد ہوا۔ سکریٹری بورڈ کے مطابق سکنڈ لینگویج پیپر 2 کیلئے 463354 امیدواروں نے رجسٹر کیا تھا اور امتحان میں 452980 امیدواروں نے شرکت کی ۔ حاضری کا فیصد 97.76 درج کیا گیا۔ 10374 امیدوار غیر حاضر رہے۔ ورنگل میں 3 اور رنگا ریڈی میں نقل نویسی کا ایک معاملہ درج کیا گیا۔ 1