انٹرطلبہ کو فون پر ہال ٹکٹس آئیں گےخانگی کالجس کی فیس کیلئے طلبہ پر دباؤکے پیش نظر انٹر بورڈ کا فیصلہ

   

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) اِنٹر میڈیٹ بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کو خوشخبری دی ۔ انہیں ہال ٹکٹ حاصل کرنے کالج جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ طلبہ کی سہولت کیلئے موبائل پر ہال ٹکٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے دیئے گئے فون نمبر پر انٹر بورڈ کے عہدیدار لنک فراہم کریں گے، اس لنک کو کلک کرنے پر ہال ٹکٹ دستیاب ہوگا جس کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ماضی میں ہال ٹکٹ کالج کو روانہ کردیئے جاتے تھے۔ طلبہ اپنے کالج کو پہنچ کر ہال ٹکٹ حاصل کرتے تھے۔ فیس کے بقایاجات پر خانگی کالیجس کے انتظامیہ ہال ٹکٹس کی اجرائی میں طلبہ پر دباؤ بنایا کرتے تھے جس کے بعد حکومت نے ایک نیا سسٹم متعارف کیا۔ خانگی اور کارپوریٹ کالیجس کی زیادتیوں کو روکنے کیلئے یہ اقدام کیا ہے۔ انٹر سال اول کے طلبہ کیلئے اِنٹرنل امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے، ان امتحانات میں حاضر ہونے والے طلبہ کو لنکس پہنچ چکے ہیں جس کو طلبہ کی جانب سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاچکا ہے۔ انٹر سال دوم کے طلبہ کیلئے 3 فروری سے اِنٹرنل امتحانات کا آغاز ہورہا ہے، انہیں بھی لنکس بھیجنے انٹر بورڈ سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاست میں 9.50 لاکھ طلبہ کو ویب لنک کے ذریعہ ہال ٹکٹس روانہ کئے جارہے ہیں۔ 2