انٹرفرسٹ ایئر کے امتحانات کا شیڈول جاری

   

25 اکٹوبر تا 2 نومبر تک امتحانات مقرر

حیدرآباد ۔25 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے 25 اکٹوبر سے امتحانات کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا۔ ان طلبہ کو 70 فیصد نصاب کے ساتھ امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صبح 9 تا دوپہر 12 بجے تک امتحانی وقت مقرر کیا گیا ہے۔ کورونا ویکسین لینے والے عملہ کی خدمات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے بتایا کہ امتحانی مرکز میں ایک یا دو آئسولیشن سنٹرس کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اے این ایم یا اسٹاف نرسیس کو دستیاب رکھا جائے گا۔ امتحانی شیڈول کے مطابق 25 اکٹوبر کو سیکنڈ لینگویج، 26 اکٹوبر کو انگریزی، 27 اکٹوبر کو متھیاس، اے، بوٹنی، پولیٹیکل سائنس، 28 اکٹوبر کو متھیاس ۔ ا بی ۔ زوالوجی، ہسٹری، 29 اکٹوبر کو فزکس، اکنامکس، 30 اکٹوبر کو کمسٹری، کامرس، یکم نومبر پبلک ایڈمنسٹریشن 2 نومبر کو ماڈرن لینگویج، جیوگرافی پیپرس کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ ن