انٹرفرسٹ ایئر کے تین مضامین کے امتحاناتچار اضلاع میں نقل نویسی کے 7 معاملات درج

   

حیدرآباد۔23۔مارچ (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت فرسٹ ایئر کے تین پرچہ جات کا آج امتحان ہوا۔ میتھمیٹکس پیپر IB ، زوالوجی پیپر I اور ہسٹری پیپر I کے امتحانات منعقد ہوئے ۔ تینوں امتحانات کیلئے جملہ 409587 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 393854 نے امتحانات میں شرکت کی ۔ 15733 امیدوار غیر حاضر رہے جو مجموعی طلبہ کا 3.8 فیصد ہیں۔ آصف آباد ، کریم نگر ، نلگنڈہ اور محبوب نگر میں جملہ 7 نقل نویسی کے معاملات منظر عام پر آئے۔ کریم نگر میں 2 ، آصف آباد 2 ، محبوب نگر 2 اور نلگنڈہ میں ایک معاملہ درج کیا گیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مبصرین نے سدی پیٹ ، بھونگیر ، ہنمکنڈہ ، کھمم ، ورنپرتی ، ناگر کرنول اور حیدر آباد کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مرکز کا جائزہ لیا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق ریاست میں امتحانات پرامن طور پر منعقد کئے گئے۔
انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے تین مضامین کے امتحانات
چار اضلاع میں نقل نویسی کے 7 معاملات درج
حیدرآباد۔23۔مارچ (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت فرسٹ ایئر کے تین پرچہ جات کا آج امتحان ہوا۔ میتھمیٹکس پیپر IB ، زوالوجی پیپر I اور ہسٹری پیپر I کے امتحان ہوئے ۔ تینوں امتحانات کیلئے 409587 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 393854 نے امتحانات میں شرکت کی ۔ 15733 امیدوار غیر حاضر رہے جو 3.8 فیصد ہیں۔ آصف آباد ، کریم نگر ، نلگنڈہ اور محبوب نگر میں جملہ 7 نقل نویسی کے معاملات منظر عام پر آئے۔ کریم نگر میں 2 ، آصف آباد 2 ، محبوب نگر 2 اور نلگنڈہ میں ایک معاملہ درج کیا گیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مبصرین نے سدی پیٹ ، بھونگیر ، ہنمکنڈہ ، کھمم ، ورنپرتی ، ناگر کرنول اور حیدر آباد کا دورہ کرکے امتحانی مرکز کا جائزہ لیا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق ریاست میں امتحانات پرامن طور پر منعقد کئے گئے۔