انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اقامتی جونیئر کالجس کا بہتر مظاہرہ

   

حیدرآباد۔ 19 جون (سیاست نیوز) سکریٹری تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی بی شفیع اللہ نے بتایا کہ 12 اقلیتی جونیئر کالجس کے طلبہ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ جونیئر کالجس کے 1406 طلبہ نے انٹرمیڈیٹ امتحان میں حصہ لیا اور کامیابی کا فیصد 90.3 رہا۔ 12 جونیئر کالجس میں ایس کے کرشما نلگنڈہ گرلز کالج میں ایم پی سی میں 977 اور مسکان جونیئر کالج ابراہیم پٹنم نے بی پی سی میں 965 نشانات حاصل کئے۔ شفیع اللہ نے کہا کہ ٹیمریز طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لیے ہر ممکن عدم اٹھارہا ہے۔ ماہرین کے ذریعہ طلبہ کو آئی آئی ٹی، نیٹ اور جے ای ای کی کوچنگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اقامتی جونیئر کالجس میں طلبہ کو بہتر سہولتوں کے ساتھ معیاری تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بہتر مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے علاوہ سرپرستوں، پرنسپلس، ٹیچرس اور سپورٹنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔