انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بے قاعدگیوں کے انسداد کیلئے اقدامات

,

   

Ferty9 Clinic

طلبہ کی شکایات کے ازالہ کیلئے خصوصی آن لائن نظام کا افتتاح : سومیش کمار
حیدرآباد 7 جنوری (این ایس ایس) چیف سکریٹری سومیش کمار نے منگل کو یہاں نامپلی کے قریب واقع بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پر (بورڈ آف انٹرمیڈیٹ گریوانسیس ایڈریسل سسٹم) بگرس کا افتتاح کیا۔ سنٹر فار گڈ گورننس (مرکز برائے بہتر حکمرانی) کی طرف سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں شکایات کے ازالہ کا نظام تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد طلبہ کو اپنی شکایات اور مسائل پیش کرنے کے لئے مناسب فورم فراہم کرنا ہے۔ جہاں شکایات کی وصولی کے بعد سافٹ ویر کی طرف سے شکایات کنندگان کو متعلقہ افسران سے آن لائن رابطہ کا موقع فراہم کیا جائے گا جہاں متعلقہ افسران ان شکایات کے ازالہ کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن اور کمشنر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران شکایات کے ازالہ کے عمل پر نظر رکھیں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بہت جلد فیس بُک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، موبائیل ایپ، جی میل، ویب سائٹ اور بی آئی ای ہیلت ڈسک، بی آئی ای کال سنٹر اور بی آئی ای پیشی جیسے فورمس کے ذریعہ رسائی اور شکایات کے ازالہ کی سہولت فراہم کرے گا۔ سومیش کمار نے ریاست میں منعقد ہونے والے امتحانات میں گزشتہ سال منعقدہ امتحانات انٹرمیڈیٹ میں پیش آئیں مبینہ بے قاعدگیوں کے واقعات کا دوبارہ اعادہ نہ ہونے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضروری ہدایات دیں اور کہاکہ آئندہ ماہ مارچ و اپریل میں منعقد ہونے والے امتحانات ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے انتہائی سخت اقدامات کرنے کی چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ہدایات دی ہیں۔ ریاستی چیف سکریٹری سومیش کمار نے بی آر کے بھون میں امتحانات ایس ایس سی کے انعقاد سے متعلق ریاستی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا اور امتحانی پرچوں کی جانچ کرنے والے اساتذہ کو ضروری ٹریننگ دینے کا عہدیداران تعلیم کو مشورہ دیا اور کہاکہ طلباء و طالبات کے لئے کسی شکایات کی یکسوئی کے لئے آن لائن شکایتی سل سسٹم کو شروع کیا جائے گا۔ عہدیداران محکمہ تعلیم نے چیف سکریٹری کو امتحانات انٹرمیڈیٹ 4 تا 23 مارچ جاری رہنے اور امتحانات ایس ایس سی 19 مارچ تا 6 اپریل جاری رہنے سے واقف کروایا۔