انٹرمیڈیٹ امتحانات کا کل آغاز‘ میں 9 لاکھ سے زائدطلباء کی شرکت

   

ایک منٹ تاخیر پر امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجاز ت نہیں ہوگی : سید عمرجلیل

حیدرآباد۔4۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ اور سکنڈ ائیر کے امتحانات کاجمعہ 6مئی سے آغاز ہورہا ہے ۔ سرکاری اور خانگی جونیئر کالجس کے جملہ 907393 امیدوار اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ امتحان کے اوقات صبح 9 تا 12 بجے دن ہیں۔ امتحان کے آغاز سے آدھا گھنٹہ قبل طلبہ کو سنٹر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ ایک منٹ تاخیر کرنے پر امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ موسم گرما کے پیش نظر طلبہ کی سہولت کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔ امتحان سے قبل اور امتحان کے بعد طلبہ کی سہولت کیلئے آر ٹی سی کی زائد بسیس کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ فرسٹ ایئر امتحانات میں سرکاری اور خانگی جونیئر کالجس کے 464626 جبکہ سکنڈ ایئر میں 442767 شرکت کررہے ہیں۔ ایم پی سی زمرہ میں جملہ 317943 امیدوار امتحان میں حصہ لیں گے جن میں فرسٹ ایئر 160672 اور سکنڈ ایئر کے امیدوار 157271 ہیں۔ بائی پی سی میں جملہ 215036 امیدوار امتحان میں حصہ لیں گے ۔ سی ای سی کے تحت فرسٹ ایئر کے 109411 اور سکنڈ ایئر کے 105722 امیدوار حصہ لیں گے۔ ایچ ای سی کے تحت جملہ 23506 امیدوار امتحانات میں حصہ لیں گے ۔ ایم ای سی کے تحت جملہ 39844 امیدوار حصہ لیں گے ۔ دیگر زمرہ جات کے تحت 1284 امیدوارشرکت کریں گے جن میں فرسٹ ایئر 625 اور سکنڈ ایئر 659 امیدوار شامل ہیں۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے بتایا کہ فرسٹ ایئر میں گورنمنٹ جونیئر کالجس کے تحت جملہ 69333 امیدوار ہیں جن میں 35849 بوائز اور 33484 گرلز شامل ہیں۔ سرکاری سطح کے جونیئر کالجس کے 78528 امیدوار فرسٹ ایئر میں حصہ لیں گے جن میں 28543 بوائز اور 49985 گرلز شامل ہیں۔ خانگی جونیئر کالجس کے 266292 امیدوار فرسٹ ایئر امتحان میں شرکت کریں گے جن میں بوائز 140277 جبکہ گرلز 126015 ہیں۔ سکنڈ ایئر میں گورنمنٹ جونیئر کالجس کے 31787 بوائز اور 28791 گرلز امیدوار امتحانات میں حصہ لیں گے ۔ گورنمنٹ سیکٹر جونیئر کالجس کے 22196 بوائز اور 41932 گرلز حصہ لیں گے۔ خانگی جونیئر کالجس کے 145247 بوائز اور 128303 گرلز امیدوار سکنڈ ایئر امتحانات میں شرکت کریں گے ۔ ر