انٹرمیڈیٹ امتحانی فیس ادخال کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (این ایس ایس) جناب سید عمر جلیل کمشنر تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے بموجب انٹرمیڈیٹ پبلک ایگزامنیشن منعقد شدنی مارچ 2020ء کیلئے ادخال فیس کی آخری تاریخ میں 4 نومبر تک توسیع دی گئی ہے۔ بورڈ کے بموجب انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم ریگولر، فیل (جنرل ووکیشنل) کے علاوہ حاضری سے استثنیٰ کے ایسے امیدوار جنہوں نے تاحال امتحانی فیس داخل نہیں کئے ہیں، انہیں 4 نومبر تک داخل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ قبل ازیں فیس ادخال کی آخری تاریخ 19 اکٹوبر مقرر کی گئی تھی تاہم اس میں مزید توسیع دی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ تلنگانہ نے ریاست گیر سطح کے تمام جونیر کالجس پرنسپلس کو مطلع کیا کہ وہ مقررہ نئی تاریخ تک انٹر سال اول و دوم امتحانی فیس وصول کریں۔