نظام آباد ۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے 7 ویں دن ریاضی کے پہلے اور زوالوجی اسٹیڈی کے امتحان کے روز 14984 طلباء کے منجملہ 649 طلبہ غیر حاضر رہے اور 14335 طلبہ و طالبات نے امتحان تحریر کی ۔95.7 فیصد حاضری رہی ۔ انٹرمیڈیٹ آفیسر رگھو راج نے بتایا کہ ہائی پائور کمیٹی نے 5 مراکز کا دورہ کیا تو اسپیشل آفیسر رضی الدین نے 5 مراکز کا دورہ کیا ۔ بالکنڈہ کے ماڈل اسکول میں ایک طالب نقل نویسی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر اسے ڈبار کردیا۔