بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے ٹائم ٹیبل کی اجرائی
حیدرآباد /29 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نظام الاوقات کا اعلان کردیا ہے ۔ سکریٹری بورڈ جناب سید عمر جلیل کے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کا 4 مارچ سے آغاز ہوگا اور 23 مارچ تک امتحانات جاری رہیں گے ۔ جبکہ اخلاخیات اور انسانی اقدار کے مجوزہ امتحانات 28 جنوری صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے ماحولیاتی تعلیم کا مجوزہ امتحان 30 جنوری صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے اور پریکٹیکل امتحانات یکم فروری تا 20 فروری بشمول اتوار جنرل اور ووکیشنل کورسیس منعقد کئے جائینگے ۔ انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا اور پہلا پرچہ زبان دوم 6 مارچ انگلش 10 مارچ ریاضی ، باٹنی سیویک اور سائیکالوجی 12 مارچ ریاضی زوالوجی اور تاریخ 14 مارچ فزیکس اکنامکس کلاسیکل لینگویجس 17 مارچ کیمسٹری کامرس سوشیالوجی فائن آرٹس 19 مارچ جیالوجی ہوم سائنس پبلک ایڈمنسٹریشن لاجک بریج کورس ریاضی بائی پی سی 21 مارچ ماڈرن لینگویج جیوگرافی انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات کا 5 مارچ سے آغاز ہوگااور سکنڈ لینگویج 5 مارچ کے دن 7 مارچ انگلش 11 مارچ ریاضی باٹنی سیوک ، سائیکالوجی 13 مارچ ریاضی جیالوجی ، ہسٹری 16 مارچ فزیکس اکنامک اور کلاسیکل لینگویج 18 مارچ کیمسٹری کامرس سوشیالوجی فائن آرٹس 20 مارچ جیالوجی ہوم سائنس پبلک ایڈمنسٹریشن لاجک بیر بریج کورس ریاضی ( بائی پی سی ) امیدواروں کیلئے منعقد کئے جائیں گے ۔