انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا 22 مئی سے آغاز

   

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ٹائم ٹیبل جاری کردیا

حیدرآباد : 23 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کرشنا آدتیہ کے مطابق اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا 22 مئی سے آغاز ہوگا اور روزانہ دو سیشن میں امتحانات رہیں گے۔ صبح 9 تا 12 بجے دن فرسٹ ایئر جبکہ 2:30 تا شام 5:30 بجے سیکنڈ ایئر کا امتحان رہے گا۔ 22 مئی کو فرسٹ ایئر کا سیکنڈ لینگویج پیپر I اور سیکنڈ ایئر کے لیے سیکنڈ لینگویج پیپر II کا امتحان رہے گا۔ 23 مئی کو انگلش، 24 مئی میتھامیٹکس، باٹنی اور پولیٹیکل سائنس، 25 مئی میتھامیٹکس، زولوجی اور ہسٹری، 26 مئی فیزکس اور ایکنامکس، 27 مئی کیمسٹری اور کامرس، 28 مئی پبلک ایڈمنسٹریشن، برج کورس میتھس اور 29 مئی کو موڈرن لینگویج اور جیوگرافی مضامین کے امتحانات رہیں گے۔ پراکٹیکل امتحانات 3 تا 6 جون دو سیشن میں صبح 9 تا 12 بجے دن اور دوپہر 2 تا شام 5 بجے منعقد ہوں گے۔ انوائرمنٹل ایجوکیشن امتحان 11 جون کو منعقد ہوگا۔ ایتھکس اور ہیومن والیوس امتحانات 12 جون کو صبح 10 تا دوپہر 1 بجے دن رہیں گے۔ 1