انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری کے تین پرچہ جات کا امتحان

   

حیدرآباد ۔15 ۔ جون (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے تحت آج 3 مضامین کے امتحانات منعقد ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے میاتھمیٹکس پیپر 1B ، زوالوجی پیپر 1 اور ہسٹری پیپر 1 کیلئے 137918 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 129553 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ 8365 امیدوار غیر حاضر رہے۔ آصف آباد ضلع میں نقل نویسی کے 13 معاملات منظر عام پر آئے۔ انٹر سکنڈ ایئر کے تحت میاتھمیٹکس پیپر IIB ، زوالوجی پیپر 2 اور ہسٹری پیپر 2 کے امتحانات کیلئے 49418 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا جبکہ 46513 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا ۔ 2905 امیدوار غیر حاضر رہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مبصرین نے ونپرتی ، آصف آباد ، منچریال ، سنگا ریڈی ، میدک ، بھونگیر ، حیدرآباد اور میڑچل اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ر