حیدرآباد 16جون (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے تحت آج فرسٹ ایئر اور سکنڈ ایئر کے دو پرچہ جات کا امتحان ہوا۔ فرسٹ ایئر کے فزکس پیپر I اور اکنامکس پیپر I کے لئے 125866 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ امتحان میں 115291 امیدواروں نے شرکت کی۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 10575 ریکارڈ کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں نقل نویسی کا ایک معاملہ درج کیا گیا۔ سکنڈ ایئر کے فزکس پیپر II اور اکنامکس پیپر II امتحانات کیلئے 61067 طلبا نے رجسٹرڈ کرایا جبکہ 55693 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ 5374 امیدوار غیر حاضر رہے۔ کھمم میں نقل نویسی کا ایک معاملہ درج کیا گیا ۔ اسی دوران بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مبصرین نے کھمم ، کتہ گوڑم ، نظام آباد ، کاما ریڈی ، ناگر کرنول اور ورنگل اضلاع کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ ر