حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) ریاست میں آج سے اڈوانس انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز ہورہا ہے جو 14 جون تک جاری رہے گا ۔ امتحان تحریر کرنے والے طلبہ کیلئے مخصوص روٹس پر آر ٹی سی بسوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ طلبہ کو مقررہ وقت سے قبل ا متحانی مراکز پر پہونچ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
