حیدرآباد ۔8 ۔ جون (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹری تھیوری امتحانات کا 12 جون سے آغاز ہوگا جو 20 جون تک جاری رہیں گے ۔ امتحان کے اوقات صبح 9 تا 12 بجے دن برائے فرسٹ ایئر اور سکنڈ ایئر کیلئے دوپہر 2.30 بجے تا شام 5.30 بجے رہیں گے ۔ امیدواروں کے ہال ٹکٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی ویب سائیٹس پر دستیاب ہیں اور طلبہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کالجس کے پرنسپل بھی اپنے متعلقہ کالجس کو لاگ ان کرتے ہوئے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جنہیں امیدواروں میں تقسیم کیا جائے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہال ٹکٹ میں اپنی تصویر دستخط ، نام ، میڈیم اور مضامین کی جانچ کرلیں اور کسی بھی خامی کی صورت میں متعلقہ کالج پرنسپل یا ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر کے علم میں لاتے ہوئے تصحیح کرلیں۔ چیف سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحانی فراکز کو طلبہ کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کئے گئے ہال ٹکٹٹس پر امتحان لکھنے کی اجازت دیں۔ کالج پرنسپل کی دستخط کے بغیر ہال ٹکٹ قابل قبول رہیں گے۔ اڈوانس سپلیمنٹری امتحان کے لئے 933 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ فرسٹ ایئر کے 270583 اور سکنڈر ایئر کے 141742 امیدوار امتحانات میں شرکت کریں گے۔ فرسٹ اور سکنڈ ایئر کے مجموعی امیدواروں کی تعداد 412325 ہے۔ ر