انٹرمیڈیٹ داخلوں کی تاریخ میں 15 ستمبر تک توسیع

   

حیدرآباد 10 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سال اول میںداخلوں کی تاریخ میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔ یہ داخلے تعلیمی سال 2024-25 کیلئے ہونگے ۔ بورڈ نے ریاست میں گذشتہ دنوں میں ہوئی شدید بارش کو پیش نظر رکھتے ہوئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی ہے ۔ دو سالہ انٹرمیڈیٹ کورس کی تعلیم دینے والے جونئیر کالجس کے پرنسپلس سے کہا گیا کہ وہ توسیع شدہ تاریخ تک انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کو یقینی بنائیں۔ طلبا اور اولیائے طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف ملحقہ کالجس میں ہی داخلے لیں۔ داخلوں سے قبل مشاہدہ کیلئے کالجس کی فہرست ویب سائیٹ https://tgbie.cgg.gov.in پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔