انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

   

25 فبروری2026 سے امتحانات۔ 3 فبروری سے پریکٹیکل
حیدرآباد 25 اکٹوبر ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کرشنا آدتیہ نے تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ۔ 25 فروری سے 18 مارچ تک امتحانات منعقد ہونگے ۔ آج ایک پریس کانفرنس میں کرشنا آدتیہ نے بتایا کہ 3 فروری سے پریکٹیکل امتحانات کا آغاز ہوگا ۔ قدیم طریقہ کار سے پریکٹیکلس امتحانات ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر فرسٹ ایر کیلئے بھی لیابس ، پراکٹیکلس ہوں گے ۔ انگریزی طرز پر دیگر زبانوں کیلئے بھی پریکٹیکلس کا انعقاد ہو گا ۔ ساتھ ہی 12 سال بعد انٹر کے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ۔ ریاضی ، فزیکس ، کیمسٹری ، باٹنی ، زوالوجی کے نصاب میں تبدیلی کا کرشنا آدتیہ نے اعلان کیا ہے ۔ سکریٹری انٹر بورڈ نے کہا کہ حکومت کی منظوری کے بعد 25 فروری سے 18 مارچ 2026 تک انٹر سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ یکم نومبر سے آن لائن امتحانی فیس وصول کی جائیگی ۔ 12 سال بعد نصاب میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔ NCERT کے مطابق سبجیکٹ کمیٹی کی تجاویز اور مشورے پر نصاب تبدیل کیا جارہا ہے ۔ اس تبدیلی کیلئے جونیر اور ڈگری کالجس کے لکچرارس کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ 40 تا 45 دن میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔ انٹر سے تیار کردہ مہلت 15 دسمبر تک تلگو اکیڈیمی نیا نصاب فراہم کریگا ۔ نئے نصاب کے ساتھ QR کوڈ پرنٹ ہوگا ۔ اپریل کے آواخر تک نئے نصاب کی کتابیں دستیاب ہونگی ۔ لیاب پریکٹیکل انگریزی کے ساتھ دیگر زبانوں میں بھی ہوں گے ۔ انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر کیلئے بھی لیاب پریکٹیکل بھی دستیاب ہوں گے ۔ تعلیمی سال 2026 سے ACE گروپ کا بھی آغاز ہوگا ۔ اکاونٹس گروپ کی تشکیل اور دیگر امور پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔ 2