انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات ہوں گے وزیر تعلیم تلنگانہ سبیتا اندرا ریڈی کا بیان

   

حیدرآباد ۔ 28 اگست (سیاست یوز) تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ حکومت انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات منعقد کرے گی کیونکہ امتحان کے بغیر طلبہ کو پاس کرنے سے طلبہ کو نوکری حاصل کرنیمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 18 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسن دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت تعلیمی والنٹیرس اور جزوقتی انسٹرکٹرس کا تقرر کرنے کا فیصلہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ ریگولر کلاسیس کے لئے تعاون کریں۔