انٹرمیڈیٹ سال اول کے داخلوں کا شیڈول جاری

   

حیدرآباد۔ ریاستی حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے طویل وقت سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے منصوبہ پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول میں داخلوں کے شیڈول کی اجرائی عمل میں آگئی ہے ۔ سال اول کے پہلے بیاچ کے طلبا کے داخلے 5جولائی تک کئے جاسکتے ہیں۔ تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ صرف پہلا شیڈول ہے اور دوسرے مرحلہ میں داخلوں کا صورتحال پر انحصار ہوگا ۔ جونئیر کالجس کے پرنسپلس سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ آن لائین میموز کی بنیاد پر داخلوں کا عمل مکمل کرلیں ۔ ان داخلوں کی توثیق تاہم اصل میمو اور ٹی سی کی فراہمی کے بعد ہی ہوگی ۔