حیدرآباد ۔16۔ مارچ (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے فزکس اور اکنامکس مضامین کا آج امتحان ہوا۔ چار لاکھ 17 ہزار 952 امیدواروں نے شرکت کی ۔ جبکہ 17353 امیدوار غیر حاضر رہے۔ ریاست بھر میں نقل نویسی کے 38 معاملات پکڑے گئے۔ سوریا پیٹ 11 ، ورنگل رورل 3 ، جنگاؤں 3 ، نظام آباد 14 ، نلگنڈہ 3 اور حیدرآباد ، وقار آباد ، سنگا ریڈی اور کریم نگر میں ایک ایک معاملہ درج کیا گیا۔ امتحان پرامن اور کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر گزر گیا ۔