انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر نتائج جاری کردیئے گئے

   

4.5 لاکھ سے زائد طلبہ کامیاب، لڑکوںکے مقابلہ لڑکیوں کو سبقت
حیدرآباد: تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر کے نتائج آج جاری کردیئے گئے ۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے نتائج جاری کئے ۔ امتحانی فیس داخل کرنے والے 455585 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، ان میں 228754 لڑکیاں اور 222831 لڑکے شامل ہیں۔ نتائج کے مطابق 104886 طلبہ کو گریڈ اے دیا گیا جبکہ 61887 طلبہ کو گریڈ بی اور 108093 طلبہ کو گریڈ سی دیا گیا ہے۔ کورونا وباء کے پیش نظر حکومت نے انٹر سکنڈ ایئر امتحانات منسوخ کردیئے تھے۔ نتائج کی اجرائی کیلئے حکومت نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کو رہنمایانہ خطوط جاری کئے تھے۔ انٹر نتائج کی اجرائی کیلئے فرسٹ ایئر میں حاصل کردہ نشانات کو سکنڈ ایئر میں شمار کیا گیا ۔ پریکٹیکل امتحانات کے صد فیصد نشانات دیئے گئے۔ سابق میں فیل امیدواروں کو ناکام مضمون میں 35 فیصد نشانات دیئے گئے۔ بیاک لاک مضامین کیلئے 35 نشانات مقرر کئے گئے ۔ ایسے طلبہ جو نتائج سے مطمئن نہیں ہیں ، ان کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کورونا کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد امتحانات منعقد کرے گا۔ میمو اور نتائج میں کسی خامی سے متعلق شکایت فون نمبر 040-24600110 پر کی جاسکتی ہے۔ نتائج کیلئے ویب سائیٹ http://tsbie.cgg.gov.in ، http://examresults.ts.nic.in اور http://results.cgg.gov.in کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔