انٹرمیڈیٹ سے ہی سافٹ وئیر میں ملازمتیں

   

یلاریڈی گورنمنٹ جونئیر کالج میں جاب میلہ ، نوڈل آفیسر شیخ عبدالسلام کا خطاب

یلاریڈی /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سافٹ وئیر ملازمین کو ایک لاکھ روپئے تک تنخواہیں ہوتی ہیں ۔ کاماریڈی ضلع انٹرمیڈیٹ نوڈل آفیسر شیخ عبدالسلام نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل کے احکامات پر یلاریڈی میں گورنمنٹ جونئیر کالج پر HCL ، BEE، TECH ادارہ کے زیر اہتمام جاب میلہ میں شرکت کرکے اپنے خطاب میں طلباء کو سافٹ وئیر ملازمتوں سے متعلق شعور دلایا اور شعبہ سافٹ وئیر کو ترجیح دینے کو کہا ۔ یہ طالب علم کو اچھی تنخواہ کے ساتھ ملازمت کرنے کی آرزو ہوتی ہے ۔ اس لئے انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے سنہرہ موقع رکھا گیا ہے ۔ جبکہ اس ملازمت کیلئے انٹرمیڈیٹ کے کے بعد چار سالہ بی ٹیک کورس یا ڈگری کرنی ہوتی ہے ۔ پھر یقین نہیں رہتا پھر آنے والے جدید کورس سے آراستہ ہونا پڑتا ہے لیکن ایسا نہ کرکے انٹر مکمل کرتے ہی سافٹ ویر میں ملازمت کا بہترین موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ جس سے طلباء کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ کورس میں داخلہ ملنے کے بعد ملازمت کرتے ہوئے تعلیم کو جاری رکھا جاسکتا ہے ۔ یلاریڈی اطراف کے انٹرمیڈیٹ ایم پی سی اور ایم ای سی مکمل کرنے والے تقریباً 100 طلباء نے اس جاب میلہ میں شرکت کی ۔ منتخب ہونے والے طلباء کو ایک سال تک تربیت دینے انہیں ملازمت دی جائے گی ۔ اس موقع پر HCL ، BEE، TECH ایریا نمائندہ راجیش کمار کالج پرنسپال ہیما چندرا اور دوسرے موجود تھے ۔