انٹرمیڈیٹ طالب علم کا اقدام خودسوزی

   

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) چیوڑلہ پولیس حدود میں انٹرمیڈیٹ کے ایک طالب علم کی خودسوزی کا واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ ومشی دھر نے آج خودسوزی کرلیا ۔ ومشی دھر چیوڑلہ علاقہ کے ساکن نرسمہلو کا بیٹا جو انٹر سال دوم کا طالب علم تھا نے آج خودسوزی کرلی ۔ پولیس چیوڑلہ نے بتایا کہ اس طالب علم کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس چیوڑلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔