انٹرمیڈیٹ طالب علم کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

اچم پیٹ:۔انٹر کے طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ اچم پیٹ حلقہ کے بالمور منڈل کے موضع منگالاگونٹا پلی میں پیش آیا۔مقامی افراد کے تفصیلات کے مطابق منگالاکونٹاپلی سے تعلق رکھنے والے ملایا اور مادھاوی کا 17 سالہ لڑکا ناگش اچم پیٹ میں انٹر فرسٹ ائیر میں زیر تعلیم تھا۔وہ لڑکا اچم پیٹ گیا اور واپس اپنے گاؤں آیا۔بعد ازاں ناگیش کھیت میں گیا اور واپس نہ آنے پر اس کے والدین نے وہاں جاکر دیکھا تو ناگیش درخت سے لٹکا ہو پایا۔