حیدرآباد28 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل کے مطابق انٹر فرسٹ ایئر کے میتھمیٹکس پیپر
IB
، زوالوجی پیپر I اور ہسٹری پیپر I کا آج امتحان منعقد ہوا ۔ 348081 رجسٹر امیدواروں میں 328846 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ۔ 19235 امیدوار غیر حاضر رہے جو 5.5 فیصد ہیں۔ نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ منظر عام پر نہیں آیا۔ 1768 مراکز پر 19338 انویجلیٹرس نے امتحانات کی نگرانی کی ۔ 70 فلائینگ اسکواڈس اور ریاستی سطح کی 5 آبزرورس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ آبزرورس نے اضلاع ، ناگر کرنول ، رنگا ریڈی ، سدی پیٹ ، وقار آباد ، نلگنڈہ اور سنگا ریڈی کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ عمر جلیل کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر امتحان پرامن طور پر منعقد ہوئے۔ ر