حیدرآباد ۔10۔ مارچ (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے مضمون میتھمیٹکس پیپر 1A ، باٹنی 1 ، سیوکس اور سائیکولوجی پیپر 1 کا امتحان آج منعقد ہوا۔ 5 لاکھ 49 ہزار 273 امیدواروں نے رجسٹرڈ کروایا تھا ، جن میں سے 5 لاکھ 23 ہزار 443 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ۔ 25,830 امیدوار غیر حاضر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں نقل نویسی کے 27 معاملات پکڑے گئے ۔ نظام آباد 7 ، کاما ریڈی 4 ، کتہ گوڑم 2 ، نلگنڈہ 9 ، نارائن پیٹ 2 اور جگتیال ، وقار آباد اور رنگا ریڈی میں ایک ایک معاملہ پکڑا گیا ۔ عمر جلیل نے کہا کہ امتحان خوشگوار اور پرامن انداز میں کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر منعقد کیا گیا ۔