انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے دو مضامین کا امتحان

   

حیدرآباد31مارچ (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت آج پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر I اور بریج کورس میتھمیٹکس پیپر I کے امتحانات ہوئے۔ سکریٹری بورڈ کے مطابق دونوں امتحانات کیلئے جملہ 38888 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 34436 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ 4452 امیدوار غیر حاضر رہے جو مجموعی امیدواروں کا 11.4 فیصد ہیں۔ امتحانات میں نقل نویسی کا کوئی معاملہ درج نہیں ہوا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق دونوں پرچہ جات کا امتحان پرامن طور پر گزر گیا۔ر
تین نومنتخب ارکان کونسل نے حلف لیا
حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) ایم ایل اے کوٹہ کونسل انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے بی آر ایس کے ارکان کونسل ڈی سرینواس کے نوین کمار ، سی وینکٹ رام ریڈی کو آج صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھندر ریڈی نے اپنے چیمبر میں کونسل کی رکنیت کا حلف دلایا ہے ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء وی پرشانت ریڈی ، محمد محمود علی ، سرینواس گوڑ کے علاوہ رکن کونسل کے کویتا کے علاوہ دوسرے ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل بھی موجود تھے ۔ ن