انٹرمیڈیٹ میں ناکام طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 17 سالہ دھرمارام جو سرینگر کالونی علاقہ کے ساکن دھنجے نائیڈو کا بیٹا نے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ناکامی کی اطلاع سے دلبرداشتہ ہوگیا اور اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دیا۔ یہ واقعہ 18 اپریل کو پیش آیا جہاں اس طالب علم کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ یہ طالب علم آندھراپردیش کے سرکردہ تلگودیشم قائد و معروف تاجر سی ایم رمیش کا رشتہ دار بتایا جارہا ہے۔ بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔