حیدرآباد ۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے اعلان کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے پراکٹیکل امتحانات کا آغاز 23 مارچ سے ہوگا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے پراکٹیکل امتحانات 23 مارچ تا 8 اپریل منعقد ہوں گے۔ پراکٹیکل امتحانات سے متعلق اگر کوئی شبہات ہوں تو طلبہ فون نمبر 040-24600110 پر کنٹرول روم کو کال کرسکتے ہیں جہاں بورڈ کے عہدیدار صبح 8 تا شام 6 بجے دستیاب رہیں گے۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ تھیوری امتحانات 6 مئی سے منعقد کئے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات 6 تا 23 مئی اور سال دوم کے امتحانات 7 تا 23 مئی منعقد ہوں گے جس کے اوقات صبح 9 تا 12 بجے دن ہوں گے۔