انٹرمیڈیٹ پرچہ جات کی جانچ کا آغاز

   

کارپوریٹ اور خانگی کالجس کے لکچررس کی خدمات
حیدرآباد ۔8۔ مئی(سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی پرچوں کی جانچ کا کام شروع کردیا ہے۔ سکریٹری سید عمرجلیل آئی اے ایس کے مطابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی ہدایت پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے پرچوں کی جانچ کے کیمپس کا آغاز کیا۔ انہوں نے کارپوریٹ جونیئر کالجس کے انتظامیہ کے علاوہ خانگی جونیئر کالجس انتظامیہ کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ دونوں اداروں کے انتظامیہ نے پرچوں کی جانچ کے سلسلہ میں جونیئر لکچررس کی خدمات فراہم کرنے سے اتفاق کیا ، اس کے علاوہ مراکز کے قیام کیلئے ہاسٹلس اور لکچررس کیلئے گاڑ یوں کا انتظام بھی کرنے سے اتفاق کیا گیا۔ حکومت نے جون کے دوسرے ہفتہ میں انٹرمیڈیٹ نتائج کے اعلان کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ چیف منسٹر نے پرچوںکی جانچ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔