انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کا نوٹیفکیشن معطل آندھراپردیش ہائی کورٹ کے احکام

   

حیدرآباد10۔ مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات پر حکومت کے نوٹفیکیشن کو معطل کردیا ۔ ہائی کورٹ نے انٹر طلبہ کیلئے ان کے کالجس میں پریکٹیکل امتحانات کی ہدایت دی ہے۔ پریکٹیکل امتحانات کیلئے جمبلنگ طریقہ اختیار کرنے حکومت کے اعلامیہ کو معطل کردیا گیا۔ کئی طلبہ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ حکومت پریکٹیکل امتحانات میں ایک کالج کے طلبہ کو کسی اور کالج منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ہائیکورٹ نے حکومت کے احکام کو معطل کرکے سابقہ طریقہ کار بحال کرنے کی ہدایت دی جسکے مطابق پریٹیکل امتحانات امیدواروں کے متعلقہ کالجس میں ہونگے ۔ ر