انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کا یکم فروری سے آغاز

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ طلباء و طالبات کے لئے پریکٹیکل امتحانات کا یکم فروری سے انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور ان پریکٹیکل امتحانات کے لئے ریاست بھر میں جملہ 1507 مراکز قائم کئے گئے جبکہ 20 دن تک منعقد ہونے والے ان پریکٹیکل امتحانات میں جملہ 3,34,557 طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔ تلنگانہ ریاستی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے باوثوق ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کے پرامن و شفاف انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔