انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحان کا 15 فبروری کو آغاز

   

کالجس کو فیس کیلئے دباؤ کے بغیر ہال ٹکٹس جاری کرنے کی ہدایت
حیدرآباد 11 فبروری ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ سال دوم کے طلبا کیلئے جنرل اور ووکیشنل کورسیس کے پریکٹیکل امتحانات کا 15 فبروری سے آغاز ہوگا ۔ امتحانات صبح 9 بجے سے دو پہر 12 بجے تک اور دو پہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک دو سشن میں منعقد ہونگے ۔ امتحانات کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہے گا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تمام جونئیر کالجس کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلبا کو فیس کی ادائیگی کیلئے مجبور کئے بغیر ان کے ہال ٹکٹس جاری کردیں۔ پریکٹیکل امتحانات کے بعد بورڈ کی جانب سے 4 مارچ کو ایتھکس و ہیومن والیوز کا امتحان ہوگا جبکہ 6 مارچ کو ماحولیاتی تعلیم کا امتحان ہوگا ۔ دونوں ہی امتحان صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد ہونگے ۔ انٹرمیڈیٹ پبلک امتحان مارچ کا 15 مارچ سے آغاز ہونے والا ہے جو 4 اپریل تک جاری رہیں گے ۔ اس دوران بورڈ نے ضلع انٹرمیڈیٹ ایجوکیشل آفیسرس و نوڈل آفیسرس کو کنوینر اور پنرسپل اور جونئیر لیکچرر کو ضلع امتحانی کمیٹی کے ارکان نامزد کیا ہے جو 33 اضلاع میں انٹرمیڈیٹ امتحانات اور انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے ذمہ دار ہونگے ۔ تمام کنوینرس اور ضلع ایجوکیشن کمیٹی ارکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 12 فبروری سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تکمیل تک ہیڈ کوارٹرس پر ہمہ وقت دستیاب رہیں ۔