انٹرمیڈیٹ کے دو طلبہ کی خودکشی کیلئے حکومت ذمہ دار

   

تمام طلبہ کو کامیاب کرنے کانگریس کا مطالبہ
حیدرآباد۔17۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر امتحانات میں ناکامی کے سبب دو طلبہ کی خودکشی کیلئے کانگریس نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ نے کہا کہ امتحانات میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر دو طلبہ نے خودکشی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران حکومت کے امتحانات کے انعقاد کو طلبہ کیلئے نقصان دہ تصور کرتے ہوئے پروموٹ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ کانگریس نے امتحانات کے انعقاد کے خلاف بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سے نمائندگی کی تھی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ طلبہ کورونا وباء اور لاک ڈاون کے نتیجہ میں امتحانات کی تیاری سے قاصر رہے ۔ غریب طلبہ کے پاس آن لائین کلاسس میں شرکت کی سہولت نہیں تھی۔ باوجود اس کے امتحانات منعقد کئے گئے ۔ بی وینکٹ نے کہا کہ اگر تمام ناکام طلبہ کو کامیاب نہیں کیا گیا تو این ایس یو آئی وزیر تعلیم اور سکریٹری تعلیم کا گھیراؤ کرے گی ۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ خودکشی جیسے انتہائی اقدام سے گریز کریں۔ ر