انٹرمیڈیٹ کے طالب علم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا جہاں انٹرمیڈیٹ کا طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ کالج میں امتحان میں شریک 17 سالہ سائی پداٹوکی مشتبہ موت پر سنسنی پھیل ہوگئی۔ بعد میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ لڑکے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پداٹورائے سائی انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا جو رام نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا۔ پداٹو باغ عنبرپیٹ کے ایک کارپوریٹ کالج میں زیرتعلیم تھا۔ کل وہ امتحان میں شرکت کیلئے کالج گیا جہاں اس کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع