حیدرآباد۔16۔ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں تعطیلات کے کیلنڈر کی اجرائی کے بعد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے سالانہ امتحان کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے 3مارچ کو منعقد ہونے والے امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی ہے اور 3مارچ کو ہولی کی تعطیل کے نتیجہ میں یہ امتحانات 4مارچ کو منعقد کئے جائیں گے۔ سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایس کرشنا آدتیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول میں معمولی تبدیلی لائی جا رہی ہے اور اس تبدیلی کے مطابق 3 مارچ2026 کو منعقد ہونے والے امتحانات اب 3مارچ کے بجائے 4 مارچ کو منعقد ہوں گے اور 3مارچ کو عام تعطیل رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے تعطیلات کے کیلنڈر کی اجرائی کے بعد کافی غور و خوص کیا اور الجھن پیدا ہونے سے بچنے کے لئے محض ایک امتحان کی تاریخ کو تبدیل کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 3مارچ کو میاتھس ‘ بوٹنی اور پولیٹیکل سائنس کے امتحانات منعقد ہونے تھے جو کہ اب 4مارچ کو منعقد ہوں گے۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے بتایا کہ شیڈول میں لائی جانے والی تبدیلی کے اثرات میاتھس پیپرII‘ بوٹنی پیپرII کے علاوہ پولیٹیکل سائنس پیپر II پر ہونگے اور ان امتحانات کا اگلے ہی دن انعقاد عمل میں لایا جائے گا جو کہ طلبہ کے لئے کسی بھی طرح کی الجھن یا تناؤ سے پاک ہوگا۔3
