انٹرنیزل کوویڈ 19کے ٹیکہ کا تجربہ جنوری 2021میں ہوگا:بھارت بائیوٹیک

   

حیدرآباد۔ بھارت بائیوٹیک کمپنی کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کہا ہے کہ انٹرنیزل کوویڈ 19کے ٹیکہ کے پہلے مرحلہ کا تجربہ جنوری 2021میں شروع ہوگا۔انہوں نے بنگالورو کی بیکن لمیٹیڈ کے صدرنشین کرن مجمدار کے ساتھ ٹی آئی ای گلوبل انٹرپرینرشپ کی ورچیول چیاٹ کے دوران کہا ہم نے واشنگٹن یونیورسٹی آف اسکول آف میڈیسن سینٹ لیوس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانوں پر اس کے تجربہ کے عمل میں تیزی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ٹیکہ کی قیمت کے مسئلہ پر کہا کہ ہندوستانی ٹیکے دیگر ممالک کے مقابلے سستے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان،دنیا کی بہترین ٹیکہ کی تیاری کی انڈسٹریز میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وبا کی وجہ سے اس انڈسٹری کو بہتر مسلمہ حیثیت مل پائی ہے ۔ہندوستان کو پولیو کے ٹیکہ کا تجربہ ہے تاہم کورونا کے معاملہ میں سات بلین بالغ افراد کو اس ٹیکہ کو دینا پڑے گا جو ایک بڑاچیلنج ہے ۔انہوں نے کہاکہ 2.6بلین سریجنس کی ضرورت ہے ۔ساتھ ہی یہ نوع انسانی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکہ اندازی کا پروگرام ہوگا۔