انٹرنیشنل انڈین اسکول کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو

   

ریاض۔ (کے این واصف) انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کے انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو عمل میں آئی۔ اسکول کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق تجمل عبدالقدیر نومنتخب کمیٹی میں بحیثیت چیرمین ہوں گے جبکہ ڈاکٹر جی پی ورگس، ڈاکٹر جویریہ جمیل، ڈاکٹر نذرالحق، ڈاکٹر کنگا راجن، پریہ سوامی کوڈی اور ایس کے وجئے کمار اراکین انتظامی کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس انتظامی کمیٹی کی میعاد تین سال ہوگی۔ مملکت کے تمام بڑے شہروں میں انٹرنیشنل انڈین اسکولس قائم ہیں جن کے سرپرست سفیر ہند برائے سعید عرب ہوا کرتے ہیں۔ ان اسکولس میں ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں۔ جہاں ہندوستان کا
CBSE
نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ اسکول انتظامی کمیٹی ابتداء سے الیکشن کے ذریعہ منتخب کی جاتی تھی۔ الیکشن میں اسکول کے اولیائے طلبہ ووٹ دیتے ہیں۔ کورونا وائرس وباء کے پیش نظر اس کمیٹی کو سفارت خانہ ہند کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔ ایمبیسی نے انتظامی کمیٹی کی رکنیت کے خواہش مند اولیائے طلباء سے درخواستیں طلب کی تھیں جن میں میرٹ کی بنیاد پر 7 ارکان منتخب کئے گئے۔ نومنتخب چیرمین تجمل عبدالقدیر نے الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ کی 6 کمپیوٹر پروپرامنگ میں ڈپلوما کیا اور پھر ایم بی اے کیا ہے۔ تجمل کے شخصی کوائف سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک بندۂ خود ساختہ ہیں کیونکہ انہوں نے ابتدائی عمر سے ملازمین کرتے ہوئے اپنی تعلیم کے سلسلے کو بھی جاری رکھا اور اپنی محنت اور لگن سے اپنا کریر بنایا۔ تجمل 2000ء میں سعودی عرب منتقل ہوئے۔