نئی دہلی : ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سنٹرل ایوئیشن نے کوویڈ ۔ 19 صورتحال کے تناظر میں انٹرنیشنل کمرشیل فلائٹس پر پابندی میں 31 اکٹوبر تک توسیع کردی ہے۔ ایک اعلامیہ میں ڈی جی سی اے نے کہا کہ یہ تحدید انٹرنیشنل کارگو آپریشنس کیلئے لاگو نہیں ہوگی اور خصوصی منظورہ پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔ مزید کہا گیا کہ شیڈولڈ انٹرنیشنل فلائٹس کو خاص خاص نوعیت کے معاملوں میں منتخب روٹس پر چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ انٹرنیشنل فلائٹس پر گزشتہ سال 23 مارچ سے پابندی جاری ہے۔