انٹرنیشنل فلائیٹس اب /30 نومبر تک بند ، حکومت ہند کا فیصلہ

   

نئی دہلی : ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایویشن نے آج جمعہ کو اعلان کیا کہ جاریہ کورونا وائرس وباء کے سبب طئے شدہ انٹرنیشنل پاسنجر فلائیٹس کی معطلی اب /30 نومبر 2021 ء تک بڑھادی گئی ہے ۔ تاہم یہ پابندی انٹرنیشنل کارگو آپریشنس اور ان فلائیٹس کیلئے نہیں ہوگی جو ڈی جی سی اے کی خاص منظورہ ہوں گی ۔