حیدرآباد۔ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے انٹرنیشنل نرسنگ ڈے کے موقع پر تمام نرسس کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے نرسنگ اسٹاف کی قربانیوں کی ستائش کی جو ماوں کی طرح محبت اور صبر کا اظہار کرتی ہیں اور مریضوں کے علاج کے دوران ان کو آرام فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی المیہ کی صورتحال میں جہاں کوویڈ وبا کی وجہ سے دنیا بحران کی شکار ہے ،ہم نرسس کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے جو کورونا کے مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال رہی ہیں۔