خاندان کے 7 افراد بھی ہلاک
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دھماکے میں افغانستان کے انٹرنیشنل ایمپائر بسم اللہ جان شنواری کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغانستان کے انٹرنیشنل کرکٹ امپائر بسم اللہ جن شنواری کی سنیچر (3 اکتوبر) کو سڑک پر ہوئے ایک بم دھماکے میں موت ہوگئی ہے۔ افغانستان کے ننگرہار صوبے میں یہ بھیانک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ان کے خاندان کے سات افراد کی بھی موت ہوئی ہے۔