انٹرنیٹ سرور ڈاؤن ، فیرپرائس شاپس عملاً مفلوج

   


کارڈ ہولڈرس کو راشن کی تقسیم متاثر ، صارفین اور ڈیلرس کے درمیان کشیدگی
حیدرآباد :۔ محکمہ سیول سپلائز ( سی ایس ڈی ) کے سرورس میں کنیکٹیویٹی کے مسائل گذشتہ دس دن سے تشویش کا باعث ہیں کیوں کہ صارفین اور فیر پرائس شاپ (ایف پی ایس ) ڈیلرس دونوں ہی اس فنی خرابی کی وجہ متاثر ہوئے ہیں ۔ اس طرح کے مسائل کی ریاست میں تقریبا تمام اضلاع سے اطلاعات ہیں لیکن عہدیدار ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس مسئلہ کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹ نہیں لے رہے ہیں اور بروقت اقدامات کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں جس کے نتیجہ میں فیر پرائس شاپس کے سامنے طویل قطاریں ہورہی ہیں ۔ جہاں ڈیلرس کارڈ ہولڈرس کو چاول دے رہے ہیں لیکن e-pos (الیکٹرانک ۔ پوائنٹ آف سیل ) مشینس متواتر ’ سرور بزی ‘ نوٹس ڈسپلے کررہے ہیں ۔ ایسا e-pos مشینس میں لوور بینڈ وڈتھ کی وجہ سے ہورہا ہے جو سی ایس ڈی سرورس کے لوڈ کو لینے کے قابل نہیں ہیں ۔ اس کی وجہ گذشتہ دس دنوں میں بار بار صارفین اور ڈیلرس کے درمیان کشیدگی کے حالات پیدا ہوئے بعض صورتوں میں فیر پرائس شاپس پر حملے کے واقعات بھی ہوئے ۔ سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ نے فیر پرائس شاپس کو e-pos مشینس تقسیم کرنے کے لیے اوسیس سائبر نیٹک پرائیوٹ لمٹیڈ کا انتخاب کیا ، لیکن جو ڈیواسیس تقسیم کئے گئے وہ 3G ٹکنالوجی پر مبنی تھے جب کہ 4G کی ضرورت تھی جس کی وجہ کینکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہوئے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ مسئلہ 5 دسمبر سے جب چاول کی فروخت شروع کی گئی متواتر درپیش ہے ۔ نظام آباد کے فوڈ سیکوریٹی کارڈ ہولڈر رگھو نے کہا کہ ’ میں نے ٹاون میں کئی فیر پرائس شاپس کو گیا لیکن ہر جگہ یہی صورتحال ہے اور ڈیلرس کہہ رہے ہیں کہ سرور ڈاؤن ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ سیول سپلائز کے عہدیداروں کو اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے فوری توجہ دینی چاہئے ۔ فیر پرائرس شاپ ڈیلرس اسوسی ایشن کے نائب صدر اے ناگیش نے کہا کہ اس مسئلہ کی وجہ ایف پی ایس ڈیلرس اور صارفین دونوں کو مشکل پیش آرہی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے سرور ڈاؤن کے مسئلہ کو فوری حل کرنے اور e-pos مشینس کو اپ گریڈ کرنے کی اپیل کی ۔ اسٹیٹ راشن ڈیلرس ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر بی رمیش بابو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے e-pos مشینس کا آغاز کیا ہے ۔ تاہم ناقص سگنلس اور سرور مسائل کے باعث ڈیلرس مشین کا استعمال نہیں کرپا رہے ہیں ۔ خاص طور پر صبح 9-30 تا 11 بجے دن جس کی وجہ لوگوں کو طویل انتظار کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ‘ ۔ میں نے اس مسئلہ کو کئی مرتبہ کمشنر سیول سپلائز وی انیل کمار اور چیرمین اسٹیٹ سیول سپلائز کارپوریشن ماریڈی سرینواس ریڈی کے علم میں لایا لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے چونکہ یہ مشینس ایک ایرلیس اسکینر ، وزن کرنے کے اسکیل ، اور بائیو میٹرک آدھار ینیبلڈ پے منٹ سسٹم (Aeps) سے مربوط ہیں اس لیے یہ راشن کی تقسیم کیلئے بہت وقت لے رہے ہیں ۔۔