نیویارک : /18 نومبر (ایجنسیز) عالمی سطح پر انٹرنیٹ سرویس میں منگل کو کچھ تکنیکی مسئلہ کے سبب خلل پیش آیا ۔ Cloud Flare میں تکنیکی مسئلہ نے 11:30 بجے دن (یو کے ٹائم) سے انٹرنیٹ سرویس کے بعض حصوں کو متاثر کیا ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ، ایکس اور بعض دیگر ویب سائٹس کام نہیں کررہے تھے ۔ گلوبل ویب ایپ Chat GPT اور مختلف حکومتی خدمات بھی متاثر ہوئے ۔ دو گھنٹے سے زیادہ خلل کے بعد سرویس بحال ہوگئی ۔