انٹرنیٹ سگنلس بند ہونے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں!

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : انٹرنیٹ کے سگنل کے اچانک بند ہوجانے سے اکثر شہری پریشان ہوجاتے ہیں ۔ خاص طور پر اس وقت جب لیاب ٹاپ یا سسٹم پر کوئی ضروری کام ہوتا ہے یا پھر کسی سے ضروری بات چیت کے دوران موبائل کا سگنل اکثر کٹ ہوجاتا ہے ۔ ایسی پریشانی کا حل جرمن کے ایک شہری نے تلاش کرلیا ہے ۔ ایک پتھر کو آگ سے توانائی فراہم کرتے ہوئے اس نے اپنے انٹرنیٹ روٹر کو آن کرلیا اور اب اس جرمن شہری کے لیے انٹرنیٹ کنکشن منقطع ہونے یا پھر اچانک درمیان میں کٹ ہوجانے کی پریشانی نہیں رہی اور اس کے مکان کا وائی فائی بھی بلا روکاوٹ کام کرتا ہے ۔ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہی ہے لیکن جرمنی کے شہری ایرم برتورول نے اس کارنامہ کو انجام دیا ہے ۔ جرمن شہری کی اس جدید تحقیق کا مشاہدہ اب سائنسداں بھی کررہے ہیں ۔ اور اس پتھر کے متعلق تحقیق جاری ہے ۔ ایرم نے ایک بڑے پتھر کو جس کا وزن تقریبا دیڑھ ٹن بتایا گیا ہے اس پتھر سے اس نے تھرمل الیکٹرک جرنیٹر کو جوڑ دیا ۔ اور اس پتھر کے قریب آگ لگائی اور اپنے انٹرنیٹ روٹر کو آن کرلیا ۔ اس پتھر کو عجیب و غریب پتھر قرار دیا جارہا ہے تاہم اس پتھر اور اس سے پیدا ہونے والی شعاعوں اور انٹرنیٹ وائی فائی کی خامی کو دور کرنے کے کارنامہ پر تحقیق کی جارہی ہے ۔۔ ع